تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

شریاس ایئر کی شاندار فارم، پنجاب کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

شریاس ایئر کی شاندار فارم، پنجاب کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ 2026ء میں پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ایئر شاندار فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن تک لے آئے ہیں۔ وہ اس سیزن میں اوسطاً ستر رنز اور ایک سو چھاسی کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ایئر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں انہیں شارٹ گیند کے خلاف کمزوری پر شدید تنقید کا سامنا رہا، جس نے انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر مجبور کیا۔انہوں نے بتایا کہ ناقدین کی بار بار تنقید نے ان کے عزم کو مزید مضبوط کیا اور اسی دباؤ نے انہیں اپنی تکنیک پر محنت کرنے اور خامیوں پر قابو پانے کی ترغیب دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شریاس ایئر نے ممبئی کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کے خلاف شاندار چھکا لگا کر ناقدین کو مؤثر جواب دیا۔شریاس ایئر کا کہنا ہے کہ اب وہ شارٹ گیند کے خلاف دفاعی انداز کے بجائے جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ کھیلتے ہیں اور اپنی کارکردگی میں تسلسل لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا سخت محنت اور ذہنی مضبوطی کو دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ طویل پریکٹس کرتے ہیں، سینکڑوں گیندوں کا سامنا کرتے ہیں اور اپنی تکنیک کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔