کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: افغان کمانڈر عبیداللہ سعد سمیت 4 خارجی ہلاک

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: افغان کمانڈر عبیداللہ سعد سمیت 4 خارجی ہلاک

Sep 11, 2026|ویب ڈیسک


ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم فتنہ الخوارج کے اہم افغان کمانڈر عبیداللہ سعد کو 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 8 ستمبر کو کیے گئے آپریشن میں مارا جانے والا دہشت گرد عبیداللہ سعد ولد غلام غوث صالحی افغانستان کے صوبہ لوگر کے گاؤں شاہی قلعہ کا رہائشی تھا اور پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے دراندازی کرنے والے ریاست دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ملک کے امن و استحکام اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔