عوام نے بہترگورننس اورمسائل کے حل کیلئے نئے صوبوں کے قیام کو ناگزیرقرار دے دیا
Nov 16, 2026|ویب ڈیسک
پاکستان کے چاروں صوبوں کے عوام دیرینہ مسائل کے حل کیلئے نئے صوبوں کے قیام کے حق میں کھل کر اپنی رائے کااظہار کررہے ہیں
کراچی،کوئٹہ،راولپنڈی،پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان اورگوجرنوالہ کے شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛
پورے پاکستان بالخصوص سندھ میں انتظامی بنیادوں پرنئے صوبے بنانے کی ضرورت ہے
انتظامی یونٹس کے قیام سے ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنے گی، شہری
ڈیرہ اسماعیل خان جیسے علاقوں میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے الگ صوبے کا قیام ناگزیر ہے، شہری
صوبوں کو دو یا تین حصوں میں تقسیم کرنے سے انتظامی امور پر بہتر کنٹرول اورعام آدمی کی رسائی آسان ہوگی، شہری
عوامی رائے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ لوگوں کی اکثریت ملکی مسائل کے حل کیلئےنئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں ہے