وزیر اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف اور اعلیٰ وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

وزیر اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف اور اعلیٰ وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

Aug 7, 2026|ویب ڈیسک

 مکہ مکرمہ، 07 اگست 2026ء — وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اعلیٰ سطح سویلین و عسکری وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، معاشی استحکام اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصاً مسجد الحرام میں دعا کی گئی۔  اعلیٰ سطح وفد کی شرکت وزیر اعظم کے ہمراہ اہم حکومتی و عسکری شخصیات نے بھی عمرہ ادا کیا: سینیٹر محمد اسحاق ڈار — نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر — چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز خواجہ محمد آصف — وفاقی وزیر دفاع عطاء اللہ تارڑ — وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات طارق فاطمی — معاون خصوصی برائے امور خارجہ ارکانِ وفد کو زیارتِ خاص کے دوران خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کرنے کی بابرکت سعادت بھی حاصل ہوئی