قلات میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، صدر کا فورسز کو خراجِ تحسین

قلات میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، صدر کا فورسز کو خراجِ تحسین

Sep 21, 2026|ویب ڈیسک

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستان ہائی وے پر شہریوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالنے کی مذموم کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے بڑی تباہی کا منصوبہ خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرانے اور چھینے گئے ٹرکوں، بسوں اور گاڑیوں کی برآمدگی پر فورسز کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

صدر آصف علی زرداری نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک میں امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا