کراچی میں 28 ویں آئی ٹی سی این ایشیا نمائش کی تیاریاں مکمل
پاکستان میں ٹیکنالوجی کا شعبہ جدیدیت کے ساتھ ساتھ عالمی سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کا بڑا مرکز بن گیا ہے، جس کے تسلسل میں ملک کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش ’28 ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026‘ 22 سے 24 ستمبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔
اس عالمی ایونٹ کا انعقاد اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارتِ قومی صحت اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے باہمی اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
تین روزہ نمائش میں 800 سے زائد بوتھس قائم کیے جائیں گے جبکہ 3 ہزار 500 سے زائد بین الاقوامی برانڈز اور 75 ہزار سے زائد تجارتی مندوبین شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر سے 350 سے زائد غیر ملکی مندوبین و سرمایہ کار اور 850 سے زائد حکومتی و عسکری رہنما بھی ایونٹ کا حصہ بنیں گے۔
The Nation
نمائش کے دوران مصنوعی ذہانت (اے آئی)، سائبر سیکیورٹی اور اسٹارٹ اپس کے فروغ پر خصوصی سیشنز کا اہتمام ہوگا، جن میں سرمایہ کاری، نیٹ ورکنگ اور بزنس ٹو بزنس (B2B) شراکت داری کے وسیع مواقع فراہم کیے جائیں گے۔