*پاکستانی کیڈٹس کی چین میں منعقدہ 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک میں شاندارکامیابی*

*پاکستانی کیڈٹس کی چین میں منعقدہ 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک میں شاندارکامیابی*

Nov 6, 2026|ویب ڈیسک

*پاکستانی کیڈٹس کی چین میں منعقدہ 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک میں شاندارکامیابی* 


*چین کی آرمی انجینئرنگ یونیورسٹی، نانجنگ* میں منعقدہ ایونٹ میں پاکستانی کیڈٹس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا - 


ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ *11ممالک کی فوجی اکیڈمیوں* اور *چین کی 18 فوجی اکیڈمیوں* کے کیڈٹس شریک ہوئے



پاکستان کے *کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ* کے کیڈٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے11 ممالک کی حصہ لینے والی *بین الاقوامی ٹیموں میں پہلی پوزیشن* حاصل کی


جبکہ مجموعی طور پر 29 چینی اور بین الاقوامی ٹیموں میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے *سلور میڈل* اپنے نام کیا


پاکستانی کیڈٹس کی ٹیم نے مقابلے کی کانسیپٹ اینڈ پیپر کیٹیگری میں اپنا پروجیکٹ *’’باکسر اَن مینڈ گراؤنڈ وہیکل‘‘* پیش کیا


ایونٹ میں *میانمار، آذربائیجان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، مصر اور ویتنام سمیت دیگر غیر ملکی ٹیموں* نے بھی حصہ لیا 


 *پاکستانی کیڈٹس کی کامیابی پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی میں قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے*