آزاد کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے پاک فوج کا کلیدی کردار

آزاد کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے پاک فوج کا کلیدی کردار

Aug 8, 2026|ویب ڈیسک

​آزاد کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے پاک فوج کا کلیدی کردار

​پاک فوج آزاد کشمیر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انسانی ہمدردی، قومی ذمہ داری اور خدمتِ خلق کے اسی جذبے کے تحت پاک فوج کی جانب سے راولاکوٹ، آزاد کشمیر کے علاقے 15 چوک پر موبائل فری میڈیکل کیمپس کا کامیا ب انعقاد کیا گیا۔ ان کیمپس کا بنیادی مقصد عام شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت، معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

​5 ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات کی فراہمی

​کیمپ کے دوران ماہر ملٹری ڈاکٹرز اور طبی عملے نے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں کا معائنہ کیا اورانہیں طبی سہولیات فراہم کیں:

​مریضوں کا معائنہ: پاک فوج کے ماہر طبی عملے نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 141 سے زائد افراد کا تفصیلی معائنہ کیا۔

​مفت ادویات کی تقسیم: طبی عملے کی جانب سے کیمپوں کے دوران مجموعی طور پر 5,300 سے زائد مریضوں کو مفت ادویات اور ضروری طبی سامان فراہم کیا گیا۔

​عوامی پذیرائی: موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر مقامی شہریوں نے بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو ایک انتہائی خوش آئند اقدام قرار دیا۔

​کشمیری عوام کا پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین

​راولاکوٹ کے شہریوں نے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور یہ طبی کیمپ ان کے مضبوط رشتے کی ایک روشن مثال ہے