قلعہ عبداللہ میں مظاہرین سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کے مذاکرات
قلعہ عبداللہ میں مظاہرین سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کے مذاکرات
قلعہ عبداللہ میں متعدد افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے حکومتی وفد کے مذاکرات۔
بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی وزیر صحت بخت خان کاکڑ، ایم پی اے اسفندیار کاکڑ اور ایم پی اے زمُرک خان اچکزئی نے مظاہرین سے ملاقات کی۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مظاہرین کے ساتھ اظہارِ افسوس اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔
ہم یہاں آپ کے دکھ اور غم میں شریک ہونے اور آپ کے مسائل سننے کے لیے آئے ہیں، میر ضیاء لانگو۔
مظاہرین کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنا گیا، حکومتی وفد اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔
حکومتی وفد
مذاکرات کا پہلا دور مثبت رہا، دوسرے راؤنڈ میں مزید پیشرفت کی امید ہے۔
صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ
صوبائی حکومت مسئلے کے پُرامن حل اور مظاہرین کے تحفظات دور کرنے کے لیے سنجیدہ ہے،
معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی۔
ان شاء اللہ مذاکرات کے دوسرے دور میں مزید مثبت پیشرفت ہوگی،
بابر یوسفزئی
معاون برائے داخلہ، حکومتِ بلوچستان