تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی سے زلزلہ خطرات کم کیے جا سکتے ہیں، مریم نواز

جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی سے زلزلہ خطرات کم کیے جا سکتے ہیں، مریم نواز

لاہور ( بلو چستان خبر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کے استعمال سے زلزلوں سمیت قدرتی آفات کے خطرات کو مؤثر طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔زلزلہ متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور 2005ء کے کشمیر زلزلے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس سانحے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی یادیں آج بھی زندہ ہیں اور حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے اثرات کم کرنے کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر، جامع منصوبہ بندی اور عوامی آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اسکول سیفٹی فریم ورک کے تحت نصاب میں آفات سے متعلق ابواب شامل کرنا ایک مثبت قدم ہے۔مریم نواز شریف نے بتایا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی جیسے جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز اور سیٹلائٹ ماڈلنگ میں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ آفات سے بروقت نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے قدرتی آفات سے بچاؤ اور بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، جبکہ حالیہ سیلاب کے دوران ریکارڈ وقت میں امدادی و بحالی سرگرمیاں مکمل کر کے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کیا گیا۔