مساجد کودہشتگردی کیلئے استعمال کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، خیبرپختونخوا کے عوام کا دوٹوک موقف
Nov 12, 2026|ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا کے عوام مساجد کو دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے والے عناصر کی ہرسطح پر کھل کر مذمت کررہے ہیں
سوات،تیمرگرہ،کرک،بنوں،چترال کے عوام نے دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ؛
سوات اوروزیرستان میں مساجد کو دہشت گردی اوردھماکہ خیزمواد کی تیاری کیلئے استعمال کرناقابل مذمت ہے
مساجد کودہشت گردی کیلئے استعمال کرنے والے عناصردینِ اسلام کی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی کررہے ہیں، عوام
دہشت گرد عناصرمساجد کو پناہ گاہ اورڈھال بنا کراپنے مذموم عزائم کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں، عوام
پاکستان مخالف بیرونی قوتوں کی سرپرستی میں دہشت گردی کی سازشیں بے نقاب کرنا ضروری ہے،عوام
عوام اپنے اردگرد مشکوک افراد، سرگرمیوں اورسامان کی فوری اطلاع متعلقہ ریاستی اداروں کو دیں، عوام