تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

کم محنت میں زیادہ فائدہ: نئی تحقیق میں آسان ورزش سے بہتر پٹھوں کی نشوونما کا انکشاف

کم محنت میں زیادہ فائدہ: نئی تحقیق میں آسان ورزش سے بہتر پٹھوں کی نشوونما کا انکشاف

 اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)ایڈتھ کاون یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق میں یہ اہم بات سامنے آئی ہے کہ پٹھوں کی طاقت، حجم اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ضروری نہیں کہ انتہائی سخت یا تھکا دینے والی ورزش کی جائے۔یونیورسٹی کے شعبہ ایکسرسائز اینڈ اسپورٹس سائنس کے ڈائریکٹر پروفیسر کین نوساکا کے مطابق یہ عام تاثر کہ ورزش لازماً مشکل اور تکلیف دہ ہونی چاہیے، بہت سے افراد کو فٹنس کے معمولات سے دور کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس “ایکسینٹرک ایکسرسائز” پر توجہ دینے سے کم محنت میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، اور اس کے لیے جم جانا بھی ضروری نہیں ہوتا۔ایکسینٹرک ورزش میں پٹھے اس وقت کام کرتے ہیں جب وہ کھنچ رہے ہوتے ہیں، مثلاً ڈمبل کو آہستگی سے نیچے لانا، سیڑھیاں اترنا یا کرسی پر بیٹھتے ہوئے کنٹرول برقرار رکھنا۔تحقیق کے مطابق اس طریقہ ورزش میں پٹھے زیادہ قوت پیدا کرتے ہیں جبکہ توانائی کا استعمال نسبتاً کم ہوتا ہے، جو اسے روایتی ورزش کے مقابلے میں زیادہ مؤثر بنا دیتا ہے۔