کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
کراچی پورٹ نے بین الاقوامی بحری تجارت میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پورٹ لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سال 2026 کی دوسری سہ ماہی میں پورٹ کا کنیکٹیویٹی اسکور 309 سے بڑھ کر 343 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کی بدولت پاکستان عالمی شپنگ رینکنگ میں 34 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔
پورٹ لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس دنیا بھر کی لگ بھگ 900 بندرگاہوں کے اعداد و شمار کی بنیاد پر بحری رابطوں کی صلاحیت اور معیار کو جانچتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کراچی پورٹ کے نیٹ ورک میں یہ نمایاں پیش رفت پاکستان کو بین الاقوامی شپنگ کے شعبے میں ایک مضبوط بحری مرکز کے طور پر منوانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔
بہتر بحری رابطوں اور عالمی نیٹ ورک تک رسائی سے ملکی تجارت کو فروغ ملے گا اور پاکستانی برآمدات کے لیے نئی عالمی منڈیوں کے راستے کھلیں گے۔ کراچی پورٹ کی یہ شاندار کامیابی وزیر اعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات اور وفاقی حکومت کے بروقت تجارتی اقدامات کے مثبت نتائج کی عکاس ہے