بھارتی فوج کے فیک انکاؤنٹر کا پول کھل گیا: وفاقی وزیر اطلاعات

بھارتی فوج کے فیک انکاؤنٹر کا پول کھل گیا: وفاقی وزیر اطلاعات

Oct 2, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے بھارتی فوج کے نام نہاد 'فیک انکاؤنٹر' کا پول کھول کر اس کے تمام جھوٹے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اہم بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ محمد آصف بالکل زندہ سلامت ہیں، بھارت اب دنیا کو جواب دے کہ اس جعلی مقابلے میں کس بے گناہ کشمیری کو شہید کیا گیا ہے۔


انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے ایک معصوم کشمیری کی لاش کو محمد آصف بنا کر پیش کرنا اعلیٰ ترین سطح کی رسوائی اور ہزیمت ہے۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ محمد آصف کی میڈیا کے سامنے باقاعدہ موجودگی کے بعد اب بھارتی فوج کے پاس چھپنے کا کوئی راستہ نہیں بچا اور اسے عالمی برادری کے سامنے باضابطہ وضاحت پیش کرنا ہوگی کہ اس فیک انکاؤنٹر میں کس معصوم شہری کا خون بہایا گیا ہے۔