گورنرراج کے بعد پشاور میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، اندرون شہر بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ
Nov 16, 2026|ویب ڈیسک
نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ پشاورنے اندرون شہر بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا
ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ضلعی انتظامیہ پشاور تجاوزات کیخلاف پوری طرح متحرک رہی، خیبرپختونخواحکومتی ذرائع
آپریشن کےدوران تنگ بازاروں کے دونوں اطراف قائم تجاوزات ہٹا کرآمدورفت کے راستے کھول دیے گئے ،خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع
تنگ بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے سے شہریوں کو بہترگزرگاہیں میسرآئیں گی اورکاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملےگا ،خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع
پشاورکی خوبصورتی اورعوامی سہولیات کی بہتری کیلیےانتظامیہ کی کارروائیوں کو شہریوں کی جانب سے بھرپورسراہا جا رہا ہے