گلگت بلتستان میں مقپونداس اکنامک زون، ایس آئی ایف سی متحرک

گلگت بلتستان میں مقپونداس اکنامک زون، ایس آئی ایف سی متحرک

Oct 10, 2026|ویب ڈیسک

HL: گلگت بلتستان میں مقپونداس اکنامک زون، ایس آئی ایف سی متحرک


Alternate HL: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری


**گلگت:** ملک میں صنعتی ترقی کو روایتی مراکز سے آگے وسعت دینے کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے گلگت بلتستان میں 'مقپونداس خصوصی اقتصادی زون' کے قیام پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔


ایس آئی ایف سی اس اہم منصوبے کی تیز رفتار ترقی اور تکمیل کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر رہی ہے۔ منصوبے کے تحت 250 ایکڑ اراضی پر مشتمل یہ خصوصی اقتصادی زون پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت قائم کیا جا رہا ہے۔


اس اقتصادی زون کے قیام سے خطے میں زرعی پیداوار، قدرتی معدنیات، روایتی دستکاری اور لکڑی کی مصنوعات کی صنعتوں میں وسیع سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔


ماہرین کے مطابق مقپونداس اسپیشل اکنامک زون خطے کی قدرتی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور قریبی چینی منڈیوں تک براہِ راست رسائی کے ذریعے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے خطے میں پائیدار تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔