اگست میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اگست میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Sep 22, 2026|ویب ڈیسک

ملک میں معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جاری حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں اگست کے دوران براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


مشیرِ وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق اگست میں پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 316 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جو رواں سال کی بلند ترین ماہانہ سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے اس نمایاں اضافے میں چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔


مشیرِ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع کی بیرونِ ملک منتقلی میں کمی بھی ایف ڈی آئی کے اعداد و شمار میں بہتری کا اہم سبب بنی ہے۔ ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری کا یہ مثبت رجحان پاکستان کے اقتصادی استحکام اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے