1965 کی جنگ کا گیارہواں روز: سیالکوٹ میں بھارت کے 36 ٹینک تباہ

1965 کی جنگ کا گیارہواں روز: سیالکوٹ میں بھارت کے 36 ٹینک تباہ

Sep 11, 2026|ویب ڈیسک


ستمبر 1965 کی جنگ کے گیارہویں روز پاک فوج نے مختلف محاذوں پر دشمن کی پیش قدمی روک کر بھرپور جوابی کارروائیاں کیں اور بھارتی افواج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

سیالکوٹ سیکٹر پر پاک فوج نے ٹینکوں کے بڑے حملے میں دشمن کے 36 ٹینک تباہ کر دیے، جبکہ چھمب سیکٹر میں دیوا کے شمال میں قائم اہم بھارتی فوجی چوکی پر قبضہ کر لیا گیا۔

قصور کے محاذ پر بھارتی فوج کے فورتھ ماؤنٹین ڈویژن، سیکنڈ انڈیپنڈنٹ آرمرڈ بریگیڈ اور اضافی ٹینک رجمنٹ نے حملہ کیا، تاہم پاکستانی فورسز نے دشمن کو پسپا کر کے نہ صرف لاہور کی جانب پیش قدمی روکی بلکہ کھیم کرن کا کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے علاقے کو چھڑانے کی بھارتی کوشش بھی ناکام بنا دی۔ لاہور سیکٹر پر ہریکے برکی روڈ کی جانب بڑھنے والی بھارتی فوج کو بھی شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

سندھ راجستھان سیکٹر میں پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے پاک فوج نے گدرو کے مقام پر مزید بھارتی چوکیاں اپنے قبضے میں لے لیں۔

فضائی محاذ پر پاک فضائیہ نے ہلواڑہ میں بھارتی مگ طیاروں کی فارمیشن کو تباہ کیا، جبکہ مغربی بنگال کے باغ ڈوگرہ ایئربیس پر کارروائی کر کے بھارت کے مزید 2 بمبار طیارے ناکارہ بنا