1971 کی جنگ میں مشرقی پاکستان کی صورتحال اوربھارت کے تیار کردہ مکتی باہنی کا گھناؤنا کردار
1965ء کی جنگ میں شکست کے بعدبھارت نے سیاسی و عسکری محاذوں پر نئی منصوبہ بندی اختیار کی، جس کا مقصد پاکستان کو دولخت کرنا تھابھارت نے گمراہ کن پراپیگنڈا کے ذریعے نوجوان بنگالیوں کی ذہن سازی کر کے انھیں مغربی پاکستان کیخلاف اُکسانا شروع کردیابھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی سرپرستی میں قائم دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی نے پاک فوج اور بنگالیوں کا اتحاد توڑنے کیلئے لاکھوں محب وطن پاکستانیوں کو شہید کیااس مقصد کے لئے بھارتی فوج کی ایسٹرن کمانڈ کولکتہ میں رمیشورناتھ کاؤ کی زیر نگرانی کنٹرول ہیڈ کوارٹرز قائم کیا گیامکتی باہنی کے دہشتگردوں کی ٹریننگ کیلئے 6 مختلف ٹریننگ سنٹرز تشکیل دیئے گئے اورہرٹریننگ سنٹر بھارتی بریگیڈیئر کے زیرکمان تھاان 6 کیمپوں میں تقریباً ایک لاکھ مکتی باہنی دہشتگردوں جبکہ انڈین ملٹری اکیڈمی دہرہ دون میں 800 کارندوں کو باقاعدہ تربیت فراہم کی گئیاس کے ساتھ ساتھ مکتی باہنی کے600 دہشتگردوں کومشرقی پاکستان کی مختلف بندرگاہوں پر حملے کا ٹاسک بھی دیا گیا