بھارت میں برکس کانفرنس: ناقص کھانے اور آلودگی سے سربراہان بیمار

بھارت میں برکس کانفرنس: ناقص کھانے اور آلودگی سے سربراہان بیمار

Sep 19, 2026|ویب ڈیسک

بھارت میں منعقدہ برکس کانفرنس کے بعد متعدد عالمی رہنماؤں کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث نئی دہلی کے ناقص انتظامات اور میزبانی پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔


برطانوی جریدے 'دی انڈیپنڈنٹ' کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کے برکس سمٹ سے اچانک واپسی کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے خدشات اور قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ادھر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا بھی نئی دہلی میں منعقدہ سربراہی کانفرنس سے وطن واپسی پر شدید علیل ہو گئے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق برکس کانفرنس کے سرکاری عشائیے میں ہندوتوا نظریات کے تحت بغیر گوشت کا مینو پیش کیا گیا، جسے متعصبانہ سوچ کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ ناقص کھانوں اور نئی دہلی کی شدید آلودہ فضا کے منفی اثرات کے باعث کانفرنس میں انتظامی بدانتظامی اور ناقص اقدامات پر بھارت کو عالمی سطح پر شدید خفت اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


سفارتی امور کے مبصرین کا کہنا ہے کہ غیر موزوں ماحول اور شدید آلودہ آب و ہوا نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت میں اہم بین الاقوامی فورمز کے انعقاد اور غیر ملکی سربراہان کی معیاری میزبانی کی مطلوبہ صلاحیت اور اہلیت موجود نہیں