لاہور ( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی مینیجر کیتھرین وائٹ مین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور قومی کھلاڑیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔دورے کے دوران انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی، عید کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوستانہ ماحول میں ٹیم کے ساتھ وقت گزارا۔اس موقع پر کیتھرین وائٹ مین نے پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مٹھائی بھی پیش کی، جسے خوشگوار اور خیرسگالی کا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔کرکٹ حلقوں کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز سے شائقین کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔
آسٹریلوی ٹیم مینیجر کی پاکستان ڈریسنگ روم آمد، قومی ٹیم کو عید کی مبارکباد دی
واپس خبروں پر
Category:
کھیل