: ہنگو میں 8 خارجی جہنم واصل، وزیراعظم کا شہداء کو خراج عقیدت

: ہنگو میں 8 خارجی جہنم واصل، وزیراعظم کا شہداء کو خراج عقیدت

Sep 21, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے فتنۃ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور 4 جوانوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید افسران اور جوانوں نے وطنِ عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ شہداء نے قوم کے محفوظ مستقبل اور ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشنز جاری رہیں گے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھی جائیں گی