تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

ترکیے کا پہلا بین البراعظمی میزائل ’یلدرم حان‘ متعارف، دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ

ترکیے کا پہلا بین البراعظمی میزائل ’یلدرم حان‘ متعارف، دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ

انقرہ( مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیے نے دفاعی میدان میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے اپنا پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’’یلدرم حان‘‘ متعارف کرا دیا ہے، جسے استنبول میں جاری دفاعی نمائش کے دوران پیش کیا گیا۔ترک میڈیا کے مطابق یہ جدید میزائل وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کی تیار کردہ ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہے، جس میں جدید ترین دفاعی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ’’یلدرم حان‘‘ میزائل آواز کی رفتار سے تقریباً 25 گنا زیادہ تیز رفتاری حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 6 ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، جو اسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ہتھیاروں میں شامل کرتا ہے۔رپورٹس کے مطابق میزائل میں مائع نائٹروجن ٹیٹرا آکسائیڈ کو بطور ایندھن استعمال کیا گیا ہے اور اسے چار طاقتور راکٹ انجنز سے لیس کیا گیا ہے، جس سے اس کی کارکردگی اور مارک صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق اس میزائل کی رونمائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ترکیے دفاعی صنعت کو مضبوط بنانے کے لیے میزائل ٹیکنالوجی، ڈرونز، فضائی دفاع اور خلائی شعبوں میں وسیع سرمایہ کاری کر رہا ہے، جس کے اثرات خطے میں طاقت کے توازن پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔