طالبان کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی
Sep 12, 2026|ویب ڈیسک
کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مختلف مسلح گروپوں اور مقامی افراد کی جانب سے مزاحمتی کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے
اطلاعات کے مطابق افغان صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف گروپ 'نیشنل ریزسٹنس فرنٹ' (این آر ایف) کے ایک حملے میں 3 طالبان اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اسی طرح، جنوبی افغانستان میں 'یونائیٹڈ فرنٹ' کی جانب سے کی گئی ایک اور کارروائی کے نتیجے میں ایک طالبان اہلکار ہلاک ہو گیا۔
علاوہ ازیں، صوبہ زابل میں بھی کشیدگی کی اطلاعات ہیں جہاں مقامی افراد نے طالبان حکومت کے مبینہ ظلم اور زیادتیوں کے خلاف علمِ بغاوت بلند کر دیا ہے۔
افغانستان میں سرگرم مخالف گروپوں کی ان بڑھتی ہوئی مسلسل کارروائیوں اور عوامی سطح پر ابھرنے والی مزاحمت کو ملک میں طالبان حکومت کی کمزور ہوتی ہوئی سکیورٹی اور انتظامی گرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔