ایس آئی ایف سی کی کاوشیں بارآور، چینی کمپنی کی فیکٹری بحال
Sep 28, 2026|ویب ڈیسک
سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر اور بروقت مداخلت کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے، جس کے بعد دھابیجی میں قائم چینی کمپنی ’ہونان ریسورسز‘ کی صنعتی فیکٹری 7 ماہ بعد دوبارہ فعال ہو گئی۔
دھابیجی میں صنعتی پلانٹ چلانے والی چینی کمپنی ہونان ریسورسز کی یہ تنصیب فروری 2026 سے بند تھی، جس کے باعث ادارے کو مسلسل شدید مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
ایس آئی ایف سی نے معاملے کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کاری کی اور انتظامی رکاوٹیں دور کر کے دیرینہ مسئلہ حل کرا دیا۔
چینی کمپنی کی انتظامیہ نے صنعتی تنصیب کی بحالی اور درپیش مسائل کے ازالے میں ایس آئی ایف سی کے فوری اور بھرپور تعاون کو سراہتے ہوئے کونسل کا شکریہ ادا کیا ہے۔