بھارتی میڈیا پر پاکستان کا سحر طاری، کوریج میں نمایاں ترین موضوع

بھارتی میڈیا پر پاکستان کا سحر طاری، کوریج میں نمایاں ترین موضوع

Sep 19, 2026|ویب ڈیسک

: مودی کی ناکامیاں چھپانے کیلئے بھارتی میڈیا کے حواس پر پاکستان سوار


بھارتی میڈیا کے حواسوں پر پاکستان مسلسل سوار ہے اور اس کی روزمرہ نشریات و تجزیوں کا بڑا حصہ پاکستان کے گرد گھومتا رہا ہے۔


تھنک ٹینک 'ساؤتھ ایشیا انڈیکس' کے حالیہ تجزیاتی جائزے کے مطابق، بھارتی میڈیا کے روزمرہ مباحثوں اور تجزیوں میں سب سے زیادہ بولے جانے والے الفاظ میں "پاکستان" چھٹے نمبر پر رہا۔ مانیٹرنگ کے دوران بھارتی ذرائع ابلاغ میں پاکستان کا ذکر مجموعی طور پر 423 مرتبہ ریکارڈ کیا گیا۔


رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران بھارتی میڈیا کی بین الاقوامی کوریج میں پاکستان بدستور سب سے بڑا اور نمایاں موضوع بنا رہا۔ اس عرصے میں عالمی خبروں کے مجموعی حصے میں سے 30.8 فیصد حصہ صرف پاکستان سے متعلق تھا، جو امریکا سمیت دنیا کے دیگر تمام ممالک کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر سب سے زیادہ ہے۔


ادھر بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نام نہاد گودی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف اس غیر معمولی پروپیگنڈے اور مسلسل فوکس کا بنیادی مقصد مودی سرکار کی اندرونی ناکامیوں اور نااہلیوں پر پردہ ڈال کر عوامی توجہ ہٹانا ہے۔