پاک فوج دفاعِ وطن کیساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش،ضلع باغ میں جانوروں کے تحفظ کیلئے ویٹرنری کیمپ کا انعقاد
Nov 12, 2026|ویب ڈیسک
آزاد جموں وکشمیر کے ضلع باغ کے دورافتادہ علاقےکوٹھیاں میں پاک فوج کے زیرِاہتمام مفت ویٹرنری کیمپ کاانعقاد کیاگیاپاک فوج کی ویٹرنری ٹیم نے مفت کیمپ کے دوران مقامی افراد کے مال مویشیوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیاپاک فوج کے مفت ویٹرنری کیمپ میں مجموعی طور پر 1 ہزار 35 جانوروں اور پرندوں کاچیک اپ اورحفاظتی ٹیکے لگائےگئےکیمپ میں150 بھینسوں،165 گائے،315 بھیڑوں،245 بکریوں،45 مال بردارجانوروں،278 پولٹری اور30 پالتو جانوروں کا معائنہ کیاگیامفت ویٹرنری کیمپ میں جانوروں کے طبی معائنے کے ساتھ ان کے مالکان کومفت ادویات بھی فراہم کی گئیںکوٹھیاں کے مقامی رہائشیوں نے مفت ویٹرنری کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا