تازہ ترین
شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے وفد کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ملاقات، پسماندہ طبقات کے لیے طبی سہولیات پر زور انسانوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دوریاں ،بے حس معاشرے کا نوحہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا بجٹ مشاورت کے لیے اہم اقدام؛ تمام پارلیمانی جماعتوں کا عوام دوست بجٹ پر اتفاق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع
بلوچستان خبر

ایران-امارات کشیدگی: حملوں کے الزامات اور سخت بیانات سے صورتحال مزید سنگین

ایران-امارات کشیدگی: حملوں کے الزامات اور سخت بیانات سے صورتحال مزید سنگین

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے ایران پر میزائل اور ڈرون حملوں کا الزام عائد کیا ہے، تاہم ایرانی حکام نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے مبینہ حملوں کو ناکام بنایا، تاہم فجیرہ بندرگاہ کی ایک آئل تنصیب پر ڈرون گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔دوسری جانب ایران کی مسلح افواج کے کمانڈ سینٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے واضح کیا ہے کہ ایران نے حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کوئی میزائل یا فضائی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے الزامات حقیقت سے عاری ہیں اور ایران کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔ایرانی ترجمان نے امارات کو خبردار کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی ایسی سرگرمی کے لیے استعمال نہ ہونے دے جو ایران کے خلاف ہو، خصوصاً امریکی اور اسرائیلی افواج کی موجودگی کے تناظر میں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اماراتی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہوئی تو اس کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق حالیہ بیانات اور الزامات نے خلیجی خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، جس کے اثرات علاقائی امن اور عالمی توانائی سپلائی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔