نئے صوبوں کا قیام ناگزیر، بلوچستان کے عوام کی بھرپور حمایت سامنے آگئی
Sep 18, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ: بلوچستان کے عوام نے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اسے علاقائی ترقی، دیرپا امن اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔
شہریوں کا ماننا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل سے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں ترقی کا عمل تیز ہوگا، جبکہ عوام کو بہتر سیاسی نمائندگی اور حکومتی سہولیات تک آسان رسائی مل سکے گی۔ مقامی سطح پر انتظامی امور میں بہتری آنے سے روزمرہ کے عوامی مسائل بھی بروقت حل ہو سکیں گے۔
عوامی حلقوں کے مطابق نئے اور چھوٹے صوبوں کا قیام نہ صرف متوازن علاقائی ترقی اور بہتر حکمرانی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا، بلکہ اس سے صوبے میں بدامنی اور دہشت گردی کے خاتمے میں بھی نمایاں مدد مل سکتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک بااختیار اور خوشحال مستقبل کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔