کینیڈا میں کریک ڈاؤن: 139 ملین ڈالر کی منشیات ضبط، بھارتی نژاد اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب
اوٹاوا / نئی دہلی — کینیڈین سیکیورٹی اداروں نے سرحد پار منشیات اسمگلنگ کے ایک بہت بڑے نیٹ ورک کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے عالمی سطح پر فعال بھارتی جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ لگایا ہے۔ اس کامیاب آپریش کے بعد مودی حکومت کی کھلی چھوٹ اور کمزور پالیسیوں کے باعث عالمی امن کو درپیش خطرات پر گہرے سوالات اٹھ گئے ہیں۔
بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی (NDTV) کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سیکیورٹی اداروں نے "پروجیکٹ بے" کے تحت تجارتی ٹرانسپورٹ کے ذریعے غیر قانونی منشیات کی ترسیل کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔
139 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط، متعدد گرفتاریاں
کینیڈین حکام نے بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچاتے ہوئے ریکارڈ مقدار میں منشیات اور غیر قانونی مواد قبضہ میں لے لیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق: "کینیڈین حکام نے 'پروجیکٹ بے' کے دوران 139 ملین ڈالر (تقریباً 1.7 ٹن) مالیت کی غیر قانونی منشیات ضبط کر لیں۔ اس کارروائی کے دوران تجارتی ٹرانسپورٹ سے وابستہ متعدد بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔"
تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ بھارتی نژاد افراد سے جڑا یہ تجارتی نیٹ ورک قانونی ٹرانسپورٹ کی آڑ میں سرحد پار منشیات کی بڑی کھپت منتقل کر رہا تھا۔
عالمی سطح پر بھارتی منظم جرائم کا پھیلاؤ
سیکیورٹی اور کرائم ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ یہ نیٹ ورکس صرف منشیات تک محدود نہیں بلکہ عالمی سطح پر سنگین ترین نان اسٹیٹ ایکٹرز کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔
تحقیقات کے اہم نکات:
ریکارڈ برآمدگی: کینیڈین پولیس نے "پروجیکٹ بے" کے تحت 1.7 ٹن غیر قانونی منشیات بحقِ سرکار ضبط کیں۔
بھارتی نژاد نیٹ ورک: تحقیقات میں کمرشل ٹرانسپورٹ کے شعبے کو استعمال کرنے والا بھارتی اسمگلنگ نیٹ ورک مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا۔
عالمی ماہرین کی تصدیق: کینیڈین سیکیورٹی ماہر ویڈ ڈیزمین کے مطابق بھارتی نژاد گروہ ایک انتہائی منظم اور خطرناک تنظیم کی شکل اختیار کر چکے ہیں جو دنیا بھر میں سنگین ترین جرائم میں ملوث ہے۔
مودی حکومت کی عالمی ناکامی: بھارتی جرائم پیشہ گروہوں کا یہ بے لگام پھیلاؤ نئی دہلی انتظامیہ کی داخلہ و خارجہ پالیسی اور امن وامان کے حوالے سے بدترین ناکامی کا ثبوت ہے