تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

یش کی فلم ’ٹاکسک‘ ایک بار پھر مؤخر، مداحوں میں شدید مایوسی

یش کی فلم ’ٹاکسک‘ ایک بار پھر مؤخر، مداحوں میں شدید مایوسی

ممبئی( شو بز ڈیسک) بھارتی سپر اسٹار یش کی آنے والی فلم ’ٹاکسک‘ کی ریلیز ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی ہے، جس کے بعد مداحوں میں شدید مایوسی اور غصے کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔فلم سازوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلم کو عالمی سطح پر زیادہ بڑے ناظرین تک پہنچانے اور بہتر ریلیز حکمتِ عملی کے تحت ملتوی کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر یہ فلم 19 مارچ کو ریلیز ہونا تھی، تاہم بعد ازاں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث اسے 4 جون 2026 تک مؤخر کیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، جس سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔یہ فیصلہ ’سینماکون‘ میں فلم کی پریزنٹیشن کے بعد سامنے آیا، جہاں بین الاقوامی ڈسٹری بیوٹرز اور انڈسٹری سے مثبت ردعمل ملا تھا، تاہم مسلسل تاخیر نے مداحوں کی توقعات کو متاثر کیا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے اس تاخیر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار بار مؤخر ہونے سے فلم کی ہائپ کمزور ہو رہی ہے، جبکہ کچھ مداحوں نے اسے سینما کے بجائے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔