تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

ونود کھنہ کا فلمی عروج پر روحانیت کا انتخاب، اوشو آشرم میں سادہ زندگی نے سب کو حیران کر دیا

ونود کھنہ کا فلمی عروج پر روحانیت کا انتخاب، اوشو آشرم میں سادہ زندگی نے سب کو حیران کر دیا

ممبئی( شو بز ڈیسک)معروف بھارتی اداکار ونود کھنہ نے انیس سو بیاسی میں اپنے کیریئر کے عروج کے دور میں فلمی دنیا کو خیرباد کہہ کر روحانیت کی راہ اختیار کر لی اور امریکا کے شہر اوریگون میں واقع اوشو آشرم میں سکونت اختیار کی۔ ان کے اس فیصلے نے فلمی دنیا اور مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ونود کھنہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ دنیاوی زندگی کے دباؤ سے نکل کر باطنی سکون اور مراقبے کی طرف جانا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ ذہنی بے چینی، غصے اور مسلسل منفی خیالات سے تنگ آ چکے تھے اور انہیں احساس ہوا کہ مکمل طور پر روحانی زندگی اختیار کرنا ضروری ہے۔ان کی اہلیہ کویتا کھنہ کے مطابق ونود کھنہ کو روحانیت سے دلچسپی کم عمری سے ہی تھی اور وہ اکثر مذہبی اجتماعات میں شرکت کے لیے شوٹنگ چھوڑ دیتے تھے۔ بعد ازاں خاندانی سانحات نے ان کے روحانی رجحان کو مزید گہرا کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ آشرم میں رہائش کے دوران بھی وہ فلمی سرگرمیوں سے مکمل طور پر دور نہیں ہوئے اور نہایت سادہ زندگی گزارتے ہوئے باغبانی اور مراقبے میں وقت گزارتے تھے۔ان کے بیٹے اکشے کھنہ کے مطابق بچپن میں وہ اپنے والد کے اس فیصلے کو پوری طرح نہیں سمجھ سکے تاہم وقت کے ساتھ انہوں نے اسے ایک ذاتی اور روحانی انتخاب کے طور پر قبول کر لیا۔واضح رہے کہ ونود کھنہ پانچ سال کے وقفے کے بعد انیس سو ستاسی میں دوبارہ فلمی دنیا میں واپس آئے اور بعد ازاں کئی کامیاب فلموں کا حصہ بنے۔