تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

معروف اداکار جیمز ہینڈی گھر میں قتل، مشتبہ شخص گرفتار

معروف اداکار جیمز ہینڈی گھر میں قتل، مشتبہ شخص گرفتار

 لاس اینجلس( شوبز ڈیسک)امریکی فلم اور ٹی وی اداکار جیمز ہینڈی کو لاس اینجلس میں ان کی رہائش گاہ پر چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کے فوری بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 81 سالہ اداکار پر حملہ 3 جون کو ان کے گھر میں کیا گیا۔ پولیس کو صبح کے وقت واقعے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔پولیس حکام کے مطابق جیمز ہینڈی کو شدید زخمی اور بے ہوش حالت میں پایا گیا۔ ان کے سینے پر چاقو کے وار کے نشانات موجود تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔رپورٹس کے مطابق 44 سالہ مائیکل گلیڈل نامی شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مشتبہ ملزم نے خود پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ جیمز ہینڈی پر حملہ اسی نے کیا تھا۔ذرائع کے مطابق مائیکل گلیڈل اپنی والدہ کے ساتھ رہتا تھا، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کا جیمز ہینڈی کے ساتھ قریبی تعلق تھا۔جیمز ہینڈی نے 1977 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا اور کئی معروف فلموں اور ٹی وی پروگراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے نمایاں کاموں میں ’’ٹاپ گن: میورک‘‘ اور ’’جمانجی‘‘ سمیت متعدد کامیاب فلمیں شامل ہیں۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ قتل کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔