تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی

بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی

بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات سخت کرتے ہوئے صوبے بھر میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اسلحے کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں عوامی مقامات پر ماسک، مفلر یا کسی بھی چیز سے چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ افراد کی واضح شناخت ممکن بنائی جا سکے۔

حکام کے مطابق تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پولیس حکام اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ان پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ کے میڈیا اسسٹنٹ بابر یوسفزئی نے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور چار سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی نافذ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں، جنہیں ریاست کی جانب سے “فتنہ الخوارج” اور “فتنہ الہندوستان” قرار دیا جاتا ہے، کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں۔

بابر یوسفزئی کے مطابق،

“کالعدم تنظیموں کی کسی بھی مہم جوئی یا شرپسند کارروائی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔