تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

طاہرہ سید نے انتقال کی افواہیں مسترد کر دیں

طاہرہ سید نے انتقال کی افواہیں مسترد کر دیں

نیویارک: معروف غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے بعد طاہرہ سید نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی صحت کے حوالے سے وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے انتقال اور ناسازیٔ صحت سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم اللہ کے فضل و کرم سے وہ بالکل صحت مند ہیں اور نیویارک میں اپنی زندگی خوش اسلوبی سے گزار رہی ہیں۔انہوں نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کی دعاؤں، محبت اور خیرسگالی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور غلط معلومات کو آگے پھیلانے سے گریز کریں۔طاہرہ سید نے ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے افواہوں کے بعد ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے رابطہ کیا۔دوسری جانب معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے گلوکارہ کی تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی خیریت کی تصدیق کی، جبکہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی طاہرہ سید کا وضاحتی ویڈیو پیغام اپنے سماجی رابطوں کے صفحات پر شیئر کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران سوشل میڈیا پر طاہرہ سید کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں گردش کر رہی تھیں، جس کے باعث ان کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی تھی۔