شعائرِ اسلام کیس، یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ

2 دن قبل
شعائرِ اسلام کیس، یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ

کراچی ( شوبز ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج وسطی کی عدالت نے شعائرِ اسلام سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی ہے۔سماعت کے دوران رجب بٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ عدالت میں حاضر نہیں ہو سکے۔دوسری جانب مدعی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ہر پیشی پر مختلف عذر پیش کیے جاتے ہیں، لہٰذا عبوری ضمانت میں توسیع کی مخالفت کی جاتی ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں شعائرِ اسلام سے متعلق مقدمہ درج ہے۔