تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

بلوچستان میں معدنیات کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کوریڈور قائم کرنے کا فیصلہ، ایف سی تعینات ہوگی

بلوچستان میں معدنیات کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کوریڈور قائم کرنے کا فیصلہ، ایف سی تعینات ہوگی

کوئٹہ:* وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے رخشان ڈویژن میں معدنی وسائل کے تحفظ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی سیکیورٹی کوریڈور قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ اس مقصد کیلئے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی فوری تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی۔


یہ فیصلہ کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت منعقدہ صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں کیا گیا، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔


حکام کے مطابق سیکیورٹی کوریڈور میں اضافی ایف سی ونگز، شاہراہوں پر سیکیورٹی چیک پوسٹس، جدید سرویلنس گرڈ اور سرحدی نگرانی کے نظام شامل ہوں گے تاکہ معدنیات سے مالا مال علاقوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی جا سکے۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل خصوصاً معدنیات سے مالامال ملک ہے، اور بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنا مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کیلئے ناگزیر ہے۔


وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک افواج کی خدمات کو سراہا جبکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے انتظامی تعیناتیوں میں شفافیت اور میرٹ کے فروغ کی بھی تعریف کی۔


اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام ادارے متحرک ہیں جبکہ صوبے بھر میں نوجوانوں کیلئے اسکلز ڈویلپمنٹ اور فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہے۔


حکام نے بتایا کہ نومبر 2024 سے اب تک بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ کینسر انسٹیٹیوٹ، ڈائلیسس سینٹرز اور ٹراما سینٹرز سمیت متعدد صحت منصوبے فعال ہو چکے ہیں۔


بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بلوچستان کے 99 فیصد اسکول کھلے ہیں جبکہ شمسی توانائی منصوبے سے 15 ہزار سے زائد گھرانے مستفید ہوئے اور اب تک تقریباً 105 ارب روپے کی بچت ہوئی۔


وزیراعظم نے بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ڈیجیٹل اسکلز، اسکالرشپس اور فنی تربیت کے پروگرام مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


کوئٹہ کے دورے کے دوران وزیراعظم نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا اور خطاب میں پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے عزم کو دہرایا۔