تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

متعدد خطرناک افراد نے میرا پیچھا کیا، کنزہ ہاشمی کا انکشاف

متعدد خطرناک افراد نے میرا پیچھا کیا، کنزہ ہاشمی کا انکشاف

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک نہیں بلکہ متعدد خطرناک افراد کی جانب سے مسلسل تعاقب اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث دوسروں پر اعتماد کرنا ان کے لیے مشکل ہو گیا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم ایک جنونی مداح نے ان کے گھر کے ملازمین سے رابطہ قائم کر لیا تھا اور انہیں مالی فائدہ دے کر اپنے ساتھ ملا لیا تھا۔اداکارہ کے مطابق گھر کا عملہ کئی برسوں سے ان کے ساتھ کام کر رہا تھا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ان کے گھر کی نجی تصاویر، ذاتی استعمال کی اشیا اور دیگر ذاتی معلومات خفیہ طور پر اس شخص تک پہنچا رہے تھے۔کنزہ ہاشمی نے کہا کہ اس حقیقت کا علم ہونے پر انہیں شدید صدمہ پہنچا اور اس واقعے نے ان کے لیے لوگوں پر اعتماد کرنا بہت دشوار بنا دیا۔انہوں نے ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص ان کے ڈرامے کی شوٹنگ کے مقام تک پہنچ گیا تھا اور بعد ازاں ان کی رہائش گاہ تک بھی آ گیا، تاہم مکمل پتا معلوم نہ ہونے کے باعث وہ ان تک رسائی حاصل نہ کر سکا۔اداکارہ کے مطابق انہیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے شوٹنگ کے مقام پر موجود عملے کی مدد لینا پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات متاثرہ فرد کے لیے نہایت پریشان کن ہوتے ہیں اور انسان خود کو بے بس محسوس کرنے لگتا ہے۔کنزہ ہاشمی نے مزید کہا کہ معروف شخصیات کو اکثر اس قسم کے مسائل کا سامنا رہتا ہے، لیکن کئی مواقع پر باقاعدہ شکایت درج کرانا یا قانونی کارروائی کرنا بھی آسان نہیں ہوتا۔