مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

Sep 14, 2026|ویب ڈیسک


بلوچستان: کواڈ کاپٹر حملے میں اہم کمانڈر سمیت تین دہشتگرد ہلاک


مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد گروہ فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اہم کمانڈر نقیب سمیت تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر جدید حکمت عملی اپناتے ہوئے دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور ان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے انتہائی مہارت سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں دہشتگردوں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار کمانڈر نقیب سمیت تینوں دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا