تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

ثروت گیلانی کا والدین کی ذمہ داریوں پر اہم بیان، سوشل میڈیا پر پذیرائی

ثروت گیلانی کا والدین کی ذمہ داریوں پر اہم بیان، سوشل میڈیا پر پذیرائی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے بچوں کی تربیت اور والدین کے کردار سے متعلق تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ماں اور باپ دونوں کی ذمہ داریوں پر اہم نکات بیان کیے ہیں۔ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اکثر مائیں بچوں کے ساتھ سخت رویہ اس لیے اختیار کرتی ہیں کیونکہ وہ صبح سے رات تک ان کی مکمل دیکھ بھال، تعلیم، خوراک، ہوم ورک اور روزمرہ نظم و ضبط سنبھال رہی ہوتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق جب ایک ماں پورا دن بچوں کی تربیت اور گھریلو ذمہ داریوں میں مصروف رہتی ہے تو دن کے اختتام پر اس کا صبر ختم ہونا ایک فطری امر ہے، تاہم اکثر اوقات شوہر صرف اس لمحے کو دیکھتے ہیں جب ماں تھکن یا غصے کا اظہار کرتی ہے اور پورے دن کی محنت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر والدین کے کردار کو وقتی طور پر تبدیل کیا جائے تو بیشتر افراد اس دباؤ کو برداشت نہیں کر پاتے، کیونکہ بچوں کی مسلسل دیکھ بھال ایک مشکل ذمہ داری ہے۔ثروت گیلانی نے مردوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بیویوں کی محنت کو سراہیں، ان کی حوصلہ افزائی کریں اور بچوں کے سامنے ان کے کردار کی قدر کریں۔والد کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باپ کا رویہ اکثر اس کی اپنی پرورش اور خاندانی ماحول سے جڑا ہوتا ہے، اور جو بچے جذباتی یا جسمانی طور پر والد سے دوری میں بڑے ہوتے ہیں ان کے اثرات مستقبل کے رویوں پر بھی پڑتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق بعض اوقات مائیں اپنے بیٹوں کو جذباتی طور پر بہت قریب کر لیتی ہیں جس سے ان کے مستقبل کے خاندانی کردار میں عدم توازن پیدا ہو سکتا ہے۔ثروت گیلانی کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے اور صارفین اسے حقیقت پسندانہ اور قابل غور قرار دے رہے ہیں۔