تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

سریاب روڈ فائرنگ کیس: ملزمان کی گرفتاری کے لیے نصیرآباد میں پولیس کے چھاپے

سریاب روڈ فائرنگ کیس: ملزمان کی گرفتاری کے لیے نصیرآباد میں پولیس کے چھاپے

کوئٹہ( بلو چستان خبر) سریاب روڈ سیشن کورٹ کے باہر زمین کے تنازع پر پیش آنے والے تین افراد کے قتل کے واقعے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ضلع نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے ایف آئی آر میں نامزد اشرف مینگل اور دیگر ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے، تاہم گرفتاریوں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔واضح رہے کہ 14 اپریل کو سریاب روڈ سیشن کورٹ کے باہر زمین کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں میر جمیل مینگل کے جوان سالہ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔واقعے کے بعد بلوچستان حکومت نے اس کیس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔