تازہ ترین
بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد عالمی کپ فٹ بال 2026 کے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت، قیمتوں میں نمایاں کمی ملک میں فٹ بال کے مضبوط ڈھانچے کے لیے قومی سطح کا نیا منصوبہ منظور ہاکی کے پنالٹی کارنر کے بے تاج بادشاہ سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے ذہنی امراض سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے: ماہرہ خان ارمان ملک کا بیوی کے لباس پر تبصرہ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی امتیاز علی نے کالج کے دنوں میں اغوا ہونے کا واقعہ سنا دیا جگاپتی بابو کی جھانوی کپور کے حق میں آواز، ذاتی حملوں پر تنقید وزیر داخلہ بلوچستان کا متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی، نامزد ملزمان کی گرفتاری اور محکمانہ کارروائی شروع میر ضیاء اللہ لانگو کی کوئٹہ میں متاثرہ خاندان سے ملاقات، تعزیت اور فاتحہ خوانی پڑوسیوں کے تنگ کرنے پر بچوں کے قتل اور خودکشی کا افسوس ناک واقعہ، بلوچستان حکومت کا بڑا ایکشن، نامزد ملزم معطل وفاقی بجٹ 27-2026: وسائل کی تقسیم پر وفاق اور صوبوں میں ڈیڈ لاک، بجٹ پیشی میں تاخیر کا امکان
بلوچستان خبر

ارمان ملک کا بیوی کے لباس پر تبصرہ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ارمان ملک کا بیوی کے لباس پر تبصرہ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی( شوبزڈیسک)معروف یوٹیوبر اور ریئلٹی شو کے سابق شریکِ مقابلہ ارمان ملک ایک بار پھر اپنے ایک بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔اپنے حالیہ وی لاگ میں ارمان ملک نے اپنی پہلی اہلیہ پائل ملک کے لباس پر تبصرہ کیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔ویڈیو میں ارمان ملک نے پائل کے گھر میں ٹی شرٹ اور ہاف پینٹ پہننے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پائل نے وضاحت کی کہ وہ صبح کے وقت بچے کی دیکھ بھال میں مصروف تھیں، تاہم ارمان نے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر کوئی خاتون ہمیشہ اسی انداز میں رہے تو اس سے ازدواجی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔اس دوران ان کی دوسری اہلیہ کرتیکا ملک بھی موجود تھیں، جس کے باعث یہ گفتگو مزید توجہ کا مرکز بن گئی۔ارمان ملک کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔ متعدد افراد نے ان کے تبصرے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ازدواجی تعلقات کا دارومدار صرف ظاہری شکل یا لباس پر نہیں ہوتا، جبکہ بعض صارفین نے پائل ملک کے حق میں اظہارِ حمایت بھی کیا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ارمان ملک اپنی نجی زندگی یا بیانات کی وجہ سے خبروں میں آئے ہوں۔ اپنی غیر روایتی خاندانی زندگی کے باعث وہ اکثر سوشل میڈیا پر بحث و مباحثے کا موضوع بنے رہتے ہیں۔