تازہ ترین
بلوچستان: نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 23 ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس جاری، ہائی لیول سیکیورٹی کمیٹی قائم نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑا اقدام، تربت میں جدید ترین اسپتال کا آغاز بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد عالمی کپ فٹ بال 2026 کے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت، قیمتوں میں نمایاں کمی ملک میں فٹ بال کے مضبوط ڈھانچے کے لیے قومی سطح کا نیا منصوبہ منظور ہاکی کے پنالٹی کارنر کے بے تاج بادشاہ سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے
بلوچستان خبر

شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کو صبا فیصل کا مشورہ

شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کو صبا فیصل کا مشورہ

کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ جو خواتین اپنے شوہروں پر شک کرتی ہیں انہیں پرسکون رہنا چاہیے اور غیر ضروری خدشات سے بچنا چاہیے۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عورت کو خود پر اعتماد ہونا چاہیے کیونکہ مرد آخرکار اپنے گھر اور خاندان کی طرف ہی لوٹتا ہے۔ ان کے مطابق رشتوں کی مضبوطی اعتماد اور ذہنی سکون سے قائم رہتی ہے۔صبا فیصل نے کہا کہ بیوی کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کوئی بھی دوسری عورت اس کے رشتے میں دراڑ نہ ڈال سکے۔ ان کے مطابق غیر ضروری شک اکثر رشتوں میں مسائل پیدا کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض خواتین مصروفیت کم ہونے کی وجہ سے اپنے شوہروں پر زیادہ نظر رکھتی ہیں، جو رشتے میں تناؤ کا باعث بنتا ہے۔اداکارہ نے اپنے ماضی کا ایک واقعہ بھی بیان کیا کہ ایک بار وہ اپنے شوہر کو لینے ان کے دفتر گئیں اور وہاں اپنا تعارف مسز فیصل کے طور پر کروایا، جس پر بعد میں ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی۔