تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

رتیش دیش مکھ نے وائرل ویڈیو پر وضاحت پیش کر دی

رتیش دیش مکھ نے وائرل ویڈیو پر وضاحت پیش کر دی

ممبئی( شو بز ڈیسک)اداکار اور فلم ساز رتیش دیش مکھ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے جنم لینے والے تنازع پر اپنا مؤقف سامنے رکھ دیا ہے۔حال ہی میں ان کی نئی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ کی کامیابی کے موقع پر منعقدہ جشن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلی، جس میں رتیش دیش مکھ کو چھترپتی شیواجی مہاراج کی تصویر والی قمیص پہنے خوشی کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی اور مختلف قیاس آرائیاں بھی گردش کرنے لگیں۔اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے رتیش دیش مکھ نے اپنے سماجی رابطے کے صفحے پر تفصیلی وضاحت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دل میں شیواجی مہاراج کے لیے بے حد احترام اور عقیدت موجود ہے اور ان کا کسی بھی صورت میں بے ادبی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ قمیص فلم کی تشہیری مہم کا حصہ تھی اور جشن کے دوران اسی لباس میں موجود تھے۔ ان کے مطابق وائرل ویڈیو کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، جس سے غیر ضروری تنازع نے جنم لیا۔رتیش دیش مکھ نے ان افواہوں کو بھی مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ تقریب کے دوران نشے کی حالت میں تھے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی شراب استعمال نہیں کی اور ان سے متعلق پھیلائی جانے والی ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ فلم کو شائقین کی جانب سے ملنے والی غیر معمولی پذیرائی پر پوری ٹیم نے ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا تھا، جس کی ایک جھلک بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوامی جذبات کا احترام کرتے ہیں اور اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو اس پر افسوس ہے، تاہم ان کی نیت ہرگز توہین آمیز نہیں تھی۔رتیش دیش مکھ کے مطابق شیواجی مہاراج کی شخصیت ان کے لیے قابلِ احترام ہے اور وہ ہمیشہ ان کے کردار اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔