تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

کپل شرما کے کینیڈا کیفے کے قریب فائرنگ اور دھمکیوں کی اطلاعات، سوشل میڈیا پر تشویش

کپل شرما کے کینیڈا کیفے کے قریب فائرنگ اور دھمکیوں کی اطلاعات، سوشل میڈیا پر تشویش

کینیڈا ( شو بز ڈیسک) بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما کے کیفے کے قریب مبینہ فائرنگ اور دھمکی آمیز پیغامات کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں واقع ایک قریبی فوڈ آؤٹ لیٹ کے اطراف فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جبکہ بعض سوشل میڈیا دعوؤں میں کہا جا رہا ہے کہ کپل شرما اور کیفے انتظامیہ کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔کچھ غیر مصدقہ اطلاعات میں اس معاملے کو مبینہ طور پر ایک گینگ سے بھی جوڑا جا رہا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز پیغامات میں کپل شرما کو مبینہ طور پر خبردار کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے نہ تو حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے اور نہ ہی کپل شرما نے خود اس پر کوئی ردعمل دیا ہے۔