ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وہ جلد اپنی قریبی ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو سکتے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق عامر خان اور گوری سپراٹ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں نے اپنے تعلق کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب 5 جولائی کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔ اس موقع پر صرف قریبی رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیا جائے گا، جبکہ تقریب سادگی کے ساتھ عامر خان کی رہائش گاہ پر منعقد کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق عامر خان ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو عوامی توجہ سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں، اسی لیے متوقع شادی کی تقریب بھی محدود اور خاندانی نوعیت کی ہوگی۔تاہم شادی سے متعلق ان اطلاعات کی باضابطہ تصدیق تاحال عامر خان یا ان کے نمائندوں کی جانب سے سامنے نہیں آئی ہے۔
عامر خان کی تیسری شادی کی خبریں گردش میں، تقریب جولائی میں متوقع
واپس خبروں پر
Category:
ثقافت و سیاحت