تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی ایف آئی آر کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی ایف آئی آر کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع

کوئٹہ — قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور محمود خان اچکزئی نے اپنے خلاف درج مقدمے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ آئینی درخواست پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے لیگل فورم کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف درج ایف آئی آر غیر قانونی، غیر آئینی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس مقدمے کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے اور ایف آئی آر کو خارج کیا جائے۔

پی کے میپ کے وکلا فورم کے مطابق مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے اور اس میں کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی بلوچستان ہائی کورٹ آمد کے موقع پر وکلا، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جبکہ عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔