تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

عمر بڑھنے پر اداکاراؤں کے مواقع کم ہو جاتے ہیں، تاپسی پنو

عمر بڑھنے پر اداکاراؤں کے مواقع کم ہو جاتے ہیں، تاپسی پنو

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی فلمی دنیا کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے خواتین فنکاروں کے ساتھ عمر کی بنیاد پر ہونے والے امتیازی رویوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تیس برس کی عمر کے بعد اداکاراؤں کے لیے معیاری اور نمایاں کردار حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔اپنی نئی فلم ’’گاندھاری‘‘ کی نمائش سے قبل ایک گفتگو میں تاپسی پنو نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً پچیس برس کی عمر میں ہندی فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کے مطابق کسی اداکارہ کو اپنی صلاحیت منوانے اور پہچان بنانے میں کئی سال لگ جاتے ہیں، لیکن جب وہ اس مقام تک پہنچتی ہے تو عمر کو بنیاد بنا کر اس کے لیے کرداروں کے انتخاب کو محدود کر دیا جاتا ہے۔تاپسی پنو نے کہا کہ فلمی دنیا میں ایسے بے شمار کردار موجود ہیں جن کے لیے کم عمر اداکارہ ضروری نہیں ہوتی، تاہم اس کے باوجود زیادہ تر نوجوان چہروں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مرد فنکاروں کے ساتھ عموماً ایسا رویہ دیکھنے میں نہیں آتا اور انہیں عمر بڑھنے کے باوجود مرکزی کردار ملتے رہتے ہیں۔