تازہ ترین
تامل سنیما کا عہد ساز فلم ساز دنیا سے رخصت ایس آئی ایف سی کی 3 سالہ سہولت کاری: پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر خطے کا ابھرتا ہوا ٹیک ہب بن گیا، اسٹارٹ اپ ویلیو 4 ارب ڈالر سے تجاوز بلوچستان: نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 23 ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس جاری، ہائی لیول سیکیورٹی کمیٹی قائم نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑا اقدام، تربت میں جدید ترین اسپتال کا آغاز بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد عالمی کپ فٹ بال 2026 کے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت، قیمتوں میں نمایاں کمی
بلوچستان خبر

آن لائن جوئے کی ایپ پروموشن کیس، یوٹیوبر اقرء کنول اور شوہر کی عبوری ضمانت میں توسیع

آن لائن جوئے کی ایپ پروموشن کیس، یوٹیوبر اقرء کنول اور شوہر کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور( شو بز ڈیسک)سیشن کورٹ میں آن لائن جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر اقرء کنول اور ان کے شوہر اریب کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چودہ مئی تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے متعلقہ ادارے سے کیس کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے وکیل چوہدری سلیم پیش ہوئے جبکہ اقرء کنول اور ان کے شوہر نے عدالت میں حاضر ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی۔یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ملزمان کے خلاف آن لائن جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔