تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان کا شدید ردِعمل

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان کا شدید ردِعمل

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی سفاک اور ناقابلِ برداشت عمل قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کے ذریعے اپنے ردِعمل میں ماہرہ خان نے کہا کہ ایک خاتون لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہی تھی، لیکن اسے ایک ایسے حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کا تصور بھی لرزا دینے والا ہے۔ ان کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر اسپتال کے اندر حملہ کیا جانا نہایت افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ ہے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اس خبر پر شدید غم اور غصے کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر خاتون کو تحفظ اور عزت کے ساتھ کام کرنے کا حق حاصل ہے، جبکہ حملہ آور نے ایک ایسے جرم کا ارتکاب کیا جس کے نتائج متاثرہ ڈاکٹر کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ماہرہ خان نے اس موقع پر معاشرے کے تمام طبقات، خصوصاً مردوں اور خواتین، سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے واقعات کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں اور تشدد کے ہر روپ کی مذمت کریں۔یاد رہے کہ کوئٹہ کے ایک سرکاری اسپتال میں پیش آنے والے اس واقعے میں خاتون ڈاکٹر تیزاب گردی کا نشانہ بنیں، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئیں۔